aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب کے مصنف ماہر اردو و انگریزی ہیں ۔ انہوں نے ہربرٹ اسپنسر کی کتاب " ایجوکیشن" کا اردو ترجمہ " فلسفہ تعلیم " کے نام سے شاندار طریقے پر کیا ہے۔ ان کی تاریخی کتابوں میں " آریوں کے کرتوت" بہت مشہور ہے ۔ زیر نظر کتاب دراصل ان کا سفر نامہ ہے جو زیارت بیت اللہ کے لئے جاتے ہوئے راستے کے مشاہدات و تجربات پر مبنی ہے۔ انہوں نے سفر کے دوران جو کچھ بھی دیکھا اسے سپرد قرطاس کر دیا ۔ یہ اس دور کی بات ہے جب حج کے لئے ہوائی جہاز کا تصور ناپید تھا اور عراق پہنچنے کے بعد وہاں سے بذریعہ ٹرین مکہ پہنچا جا سکتا تھا۔ کتاب میں اپنے وطن پانی پت سے جدہ ، مکہ اور پھر واپسی تک کے احوال کل سولہ فصول میں درج کیے ہیں ۔ طرز تحریر انتہائی موثر اور دلچسپ ہے ۔ پڑھنے والا قدرتی طور پر اس میں کھو جاتا ہے ۔ خاص طور پر دیار حرم کا تذکرہ ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قاری خود اسی دیار حیبیب کی سیر کررہا ہے۔ ابتدائی حصے میں مصنف کی ایک شاندار تصویر ہے جس میں نورانیت کا بھرپور عکس محسوس کیا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free