aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر سفر نامہ آنند مخلص کا لکھا ہوا سفر نامہ ہے۔آنند رام مخلص نے اس سفر نامے میں سفر کے حالات کے ساتھ ساتھ امراء اورآپسی اختلافات ، خود غرضیاں اور مغلیہ سلاطین کی تساہل پسندی کو بھی بیان کیا ہے۔ گویا کہ اس سفر نامے کو پڑھ کر مغلیہ سلطنت کے زوال کے اسباب و عوامل سمجھ میں آتے ہیں۔ محاصرہ بن گڑھ کا حال تاریخی اعتبار سے اس سفر نامے کی جان ہے ۔اس سفر نامہ میں انھوں نے بہت سی ایسی جزئی تفصیلیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں درج کیں ہیں جن کا تاریخ کی کسی بھی کتاب میں آنا ناممکن ہے۔ آنند رام مخلص نے اپنے اس سفر نامے میں ساری ضروری باتوں کو پورے ہی شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے۔اس سفر نامے کی زبان ادبی فارسی ہے، بعض جگہوں پر مخلص کے قلم سے ایسے فقرے نکلتے ہیں جن کی روانی اور بر جستگی پڑھنے والے کی توجہ کو خود بخود جذب کر لیتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets