aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر ترگنیف کا ناول جنگ کریمیا کے تناظر میں لکھا گیا ہے جس میں ایلینا نامی ایک جوان لڑکی کی کہانی ہے۔ ایلینا نے روسی اشراف اور نوکرشاہ والدین کے گھر میں آنکھیں کھولیں لیکن اسے ایک بلغاریائی جوان انساروف سے محبت ہو جا تی ہے۔ ایلینا مضبوط قوت ارادی کی مالک ہے۔ اسی وجہ سے جب اسے اپنے گھر کی غیض و غضب اور نا منظوری کا سامنا ہوتا ہے تو اس جوان کے کہنے پر انہیں چھوڑ دیتی ہے۔ خوش قسمتی بھرا ان کا ملن اصلاً دکھ بھرے واقعات کا ایک مستقل سلسلہ بن جاتا ہے جو محبت، انقلاب اور آدرش پسندی کو چیلنج کرتا ہے۔ یہ ترگنیف کی نمایاں تخلیقات مین شمار کیا جاتا ہے جو جنگ کریمیا سے قبل کے روسی سماج کی کامیاب عکاسی کرتا ہے۔ اردو میں اس ترجمہ خدیجہ عظیم نے کیا ہے جب کہ انگریزی میں اس کا ترجمہ on the eve کے نام سے ہوا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free