عشرت قادری 1926 کو قصبہ لیہور بھوپال میں پیدا ہوئے۔ وہیں پر کئی طرح کی ملازمتیں کیں۔ شعر وادب کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ 1942 میں افسانہ نگاری سے ادبی زندگی کا آغاز کیا پھر شعر بھی کہنے لگے۔ انہوں نے نظم اور غزل دونوں اصناف میں شاعری کی۔ عشرت قادری کی شاعری ترقی پسند نظریہ سے متاثر رہی۔ عشرت قادری نے ’مرکز ادب‘ کے نام سے ایک ادبی ادارہ بھی قائم کیا، جس کے تحت مختلف ادبی پروگرام کئے اور بہت سی کتابیں بھی شائع کیں۔