aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ٹیپو سلطان کی تاریخ مسخ کرنے میں جہاں انگریز مورخوں نے بد دیانتی کی اور برٹش حکومت نے ان کے تمام نشانیاں یہاں تک کہ ان کے خطوط و دیگر کاغذات انگلستان بھیج دیئے ،وہیں ہندوستان کے کچھ مورخوں نے بھی تعصب سے کام لیا اور ان کی شخصیت کو کمتر کرکے بتایا ۔ ایسے حالات میں زیر نظر کتاب ایک نعمت غیر مترقبہ ہے جو نہ صرف ان کی زندگی، طرز حکومت اور اس دور کی خوشحالی کو بتاتی ہے بلکہ تاریخ جنوبی ہند، ہندوستان کی فیصلہ کن جنگیں ، انقلابات و دیگر اہم حقائق پر روشنی ڈالتی ہے ۔ان میں کچھ ایسے حقائق ہیں جن سے خود میسور کے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔ مفہوم کی مزید وضاحت کے لئے جا بجا حواشی لگائے گئے ہیں۔ کتاب ضخیم ہے مگر معنویت کے مدنظر پڑھنے والا اس کی قرائت سے بیزار نہیں ہوتا ہے۔