aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب دراصل فارسی کی دو کتابیں " خیر البیان (کتاب تصرفات )اور ملفوظات شاہ جمالی محمد" کا اردو ترجمہ ہے۔ ترجمے میں اردو کے ادبی محاسن اور علمی لب و لہجے کا خیال رکھا گیا ہے ۔ مقدمۂ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے ۔ پہلے حصے میں تصوف کے بعض مسائل ، انسانی ذہن اور زندگی سے ان کے رشتہ پر اجمالاً بات کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں تصرفات کے قلمی نسخوں ، نیز تصرفات کے ضمن میں بیان ہونے والے بعض حقائق ،ملفوظات کے مطبوعہ نسخے اور ان مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے جو ان ملفوظات کے بین السطور میں موجود ہیں۔ کتاب میں تصوف کے مسائل کے علاوہ علمی و ادبی افکار بھی پیش کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ کتاب تصوف کے ہمہ جہت گوشوں کو سمیٹے ہوئی ہے۔