aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سجاد ظہیر ایک تحریک، ایک تاریخ" علی احمد فاطمی کے مضامین کا مجموعہ ہے، جو انہوں نے سجاد ظہیر کی صدی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں کے لئے لکھے تھے، ان مضامین میں سجاد ظہیر کے نظریات و خیالات اور ان کی تخلیقات پر وقیع گفتگو کی گئی ہے، ترقی پسند تحریک کے لئے ان کی خدمات کو آشکار کیا گیا ہے، جس کی روشنی میں سجاد ظہیر کی انتظامی، تحریکی اور ادبی صلاحیتیں عیاں ہوتی ہیں، کتاب میں ایک انٹرویو بھی موجود ہے، جو مصنف نے سجاد ظہیر کی وفات کے بعد فراق سے لیا تھا، اس سے سجاد ظہیر کے فن اور شخصیت کا وقار واضح ہوتا ہے، سجاد ظہیر پر لکھی گئی کتابوں کا تعارف و تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں چار کتابیں شامل ہیں، سجاد ظہیر حیات و خدمات قمر رئیس، میرے حصے کی روشنائی نور ظہیر، انگارے سے پگھلا نیلم سید مظہر جمیل، مغنی آتش نفس، سبط حسین، صدی تقریبات میں منعقد کئے گئے مختلف سیمناروں کے کولاژ بھی کتاب میں شامل ہیں، جو سجاد ظہیر سے متعلق ادباء و ناقدین کے خیالات کو بیان کرتے ہیں، کتاب سجاد ظہیر کی خدمات اور فنی معیار سے واقف کراتی ہے۔