aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب حیرت انگیز کہانیوں کی آماجگاہ ہے جس میں ایک سترہ سالہ روسی جوان کے وہ تجربات ہیں جو اسے سمندری سفر میں پیش آئے۔ سترہ سال کی عمر میں اس نے سمندری سفر کیا لیکن اس کے پچیس سال بعد اس نے جب دنیا کے سامنے یہ کہانیاں پیش کی تو دنیا ششدر رہ گئی۔ ان کہانیوں کی مرکزی تھیم بحری ملاح اور ان کی مشکل زندگی کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ عکاسی بھی ایسی کہ ان کی زندگی کا کٹھور پن آنکھوں کے سامنے گردش کرنے لگے۔ اس میں مصنف نے سمندری سفر کے ہر پہلو کا احاطہ کیا ہے جس میں صبح جھنڈا دکھانے سے لے کر شام میں جھنڈا اتارنے تک کی ساری تفصیلات درج ہیں۔ کہانیوں کے مرکز میں انسان اور انسانی زندگی ہے۔