aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ایڈورڈ سعید کی ہے ۔ وہ دنیا کے عظیم دانشوروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کتاب کا اصل متن انگریزی میں ہے جس کا بامحاورہ سلیس اردو ترجمہ کرکے اہم علمی فریضہ انجام دیا گیا ہے۔ کتاب میں کل چار ابواب ہیں ۔ پہلے باب میں علاقوں اور تواریخ کا تانا بانا اور اس کے متعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے باب میں مستحکم بصیرت اور متعلقات پربات ہوئی ہے ۔ تیسرا باب مدافعت اور مخالفت کے بارے میں ہے اور چوتھا باب مستقبل میں تسلط سے آزادی کے سلسلے میں ہے۔ ہر باب میں متعدد ذیلی عنوانات کے تحت تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ نیز انیسویں صدی کے یورپ ، ہندوستان ، الجیریا اور افریقہ کا سیاسی خاکہ ذہن میں رکھتے ہوئے ثقافتی رجحانات کا مطالعہ ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں سرد جنگ کے بعد تک کے دور کا ذکر ہے جب امریکہ آخری سپر پاور بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا تھا ۔ ایسے دور میں عرب دنیا کے تفکرات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free