aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مسعود مفتی صاحب نے ہمارے معاشر ے کے متوسط طبقے اور ادنیٰ طبقہ کے مسائل کو اپنی کہانیوں کا موضوع بنایا ہے۔ان کی کہانیوں اور مضامین کے کردار اسی معاشرے کے ہیں جہاں ہم اور آپ سانس لے رہے ہیں۔ان کے افسانوں کی سب سے اہم خوبی اختصار اور ایجاز ہے۔جس میں کوئی بھی جملہ زیادہ یا کم کرنے کی گنجائش نہیں بچتی۔پیش نظر مسعود مفتی کے طنز و مزاحیہ مضامین کامجموعہ " سرراہے" ہے۔جو اپنے پرلطف اسلوب، شوخی اور سنجیدگی کے ساتھ قارئین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہے۔مسعود صاحب نے روز مرہ کے واقعات کو مضحکہ خیز کرداروں کےساتھ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ زیر نظرمجموعہ میں " غلطی، کھیل، ترپ کی چال، دھمکی، بے ثباتی، کرکٹ نامہ ، پل صراط وغیرہ کل تیرہ مضامین شامل ہیں۔جو اپنے عنوان، موضوع اور اسلوب کے اعتبار سے دلچسپ اور کامیاب ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets