aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سردار پٹیل اور ہندوستانی مسلمان" رفیق زکریا کے آل انڈیا ریڈیو کی لیکچر سیریز، سردار پٹیل میموریل لیکچرز میں پیش کردہ دو لیکچرز پر مشتمل ہے، جس کو مظہر محی الدین نے اردو میں ترجمہ کیا ہے، رفیق زکریا کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے، وہ ادب سیاست اور مذہب جیسے اہم موضوعات پر وسیع مطالعہ رکھتے ہیں، اور ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں بڑھتے فاصلہ، محمد اور قرآن ہیں، اقبال، پنڈت نہرو جیسی شخصیات اور کانگریس کی تاریخ بھی وہ رقم کر چکے ہیں۔ مسلمانوں کے یہاں سردار پٹیل کی شخصیت متنازع رہی ہے، مسلم مخالفت اور تعصب جیسے الزامات ان پر عائد کئے جاتے رہے، مصنف نے اس کتاب میں ایسے حقائق پیش کئے، جن کی روشنی میں میں سردار پٹیل کی شخصیت سیکولر محسوس ہونے لگتی ہے، اور ان کی مسلم مخالفت کا حقیقی مطلب واضح ہوجاتا ہے، سردار پٹیل خلافت تحریک کے حمایتی تھے، وہ مسلمانوں کے مخالف نہیں تھے، وہ ہندوستان کی تقسیم اور دو قومی نظریہ کے مخالف تھے، جس کے باعث ان کو مسلم مخالف اور متعصب تصور کیا گیا، کتاب ان تمام حقائق کو مدلل اور واضح انداز میں بیان کرتی ہے۔