aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حضرت مولانا معز الدین کا اصل وطن ترکستان تھا، تبلیغ اسلام کی خاطر دہلی ہجرت کی ۔حضرت مولانا معزالدین ،حضرت شیخ محمد نظام الحق والملۃ بداؤنی محبوب الہی کےخلفاء میں سے تھے۔ زیر نظرکتاب حضرت کی مختصر سونح حیات ہے، جس میں آپ کے نام نسب ، ہجرت کرامات ، وفات اور عرس وغیرہ کا اجمالی تذکرہ ہے۔ اس سوانح حیات کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کتاب میں حضرت قطبِ کوہیر مولانا معز الدین ترکی چشتی کے احوال وکوائف کو اس انداز سے بیان کیا گیا ہے جس سے تاریخ کا اہم پہلو روشن ہوتا ہے۔