aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر بارہویں صدی کے مسلمان مبلغ اور صوفی بزرگ ہیں۔ ان کو قرون وسطی کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیا میں سے ایک کہا گیا ہے۔عظیم صوفی بزرگ اور شاعر بابا فرید الدین گنج شکر کا اصل نام مسعو د اور لقب فرید الدین تھا ۔آپ کی ولادت 1173ء بمطابق 589ھ میں ہُوئی اور وصال1265ء بمطابق 666ھ میں ہوا۔ ان کے آباء کابل کے فرخ شاہ کی اولاد میں سے تھے۔بابا فرید کے والد شیخ شعیب سلطان محمود غزنوی کے بھانجے تھے جو شہاب الدین غوری کے زمانے میں ملتان کے قصبہ کھوتووال میں آ کر آباد ہوئے۔ بعض روایات کے مطابق ان کے دادا ہجرت کر کے لاہور آئے اور اس کے بعد کچھ وقت قصور میں گزار کر کھوتوال چلے گئے۔زیر نظر کتاب بابا فرید الدین گنج شکر کی سوانح حیات ہے ، جس میں وحیداحمد مسعود نے اس زمانے کے حالات اور تصوف ، بیعت ،سیاحت ، نسب شجرہ پدری ، شجرہ ادارت ،خلافت ،ہندو پاک کا نقشہ ،مجاہدات ، ازدواج غرضہ کے بابا فرید الدین گنج شکر سے متعلق ساری معلومات یکجا کردیں ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free