aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سیرت نبوی علمی دنیا کا ایک ایسا میدان ہے جس میں سب سے زیادہ تحقیق، تنقید اور تخلیق کا کام انجام دیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جسے مقصود الہٰی شیخ نے ترتیب دیا ہے۔ اس کتاب کا شان نزول سلمان رشدی کی مشہور زمانہ کتاب the satanic verses ہے جو اس کتاب کے رد عمل کے بعد وجود میں آئی۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں کچھ موضوعات ایسے بھی ہیں جن کا عام سیرت کی کتابوں میں تذکرہ کم کم ملتا ہے مثلاً سارے عالم کے سردار، خواتین کے وقار کو بڑھانے کے لیے حضور کے معاشرتی اقدامات اور حضور بطور کامل انسان۔ یہ ایسے میدانات ہیں جو اہم بھی ہیں اور ان کی معنویت آج بھی جوں کی توں قائم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free