aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ غریب نواز یعنی حضرت معین الدین چشتیؒ کی شخصیت پر جتنا لکھا جائے کم ہے۔ بلا امتیاز مذہب وملت آپ سے ہر بشر فیض پاتا ہے اور اس لئے آپ ہند الولی کے لقب سے ملقب ہیں۔ ہر کسی کو آپ کی سوانح جاننے کا اشتیاق رہتا ہے اور جس قدر لوگ مطالعے کرتے ہیں دل روشن ہوتا جاتا ہے، کم سے کم اس وقت تک جب تک کوئی آپ کی شخصیت اور خدمات کا مطالعہ کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب ' سیمینار سوانح حیات' میں خواجہ صاحب کی ابتدائی زندگی سے روحانی زندگی تک کا عقیدت کے ساتھ جزوی طور پر احاطہ کیا گیا ہے۔