aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نینا عادل کراچی میں مقیم معروف شاعرہ و ناول نگار ہیں۔ گہرا فکری دروبست اور ایک نمایاں قسم کی نغمگی کی کیفیت ان کی شاعری کی پہچان کا تعین کرتے ہیں۔ اس میں لسانی سطح پر گیتوں کی سی تازگی اور بے ساختگی ملتی ہے۔ مضمون بندی کے روایتی عمل کی جگہ اس کا زور تجربے کی سطح پر ہے۔ اس شاعری کا مجموعی کردار اپنا الگ تشخص رکھتا ہے اور ان کے ہم عصروں سے کافی مختلف ہے۔ اردو ادب کی تاریخ میں صرف چند شعرا ہیں جنہوں نے ان ہر دو اصناف میں اعلی درجے کی شاعری کی ہے۔ نینا عادل کی مثال بھی استثنائی ہے۔ جب کہ فکشن کی دنیا میں نینا عادل کا پہلا قدم ہی اس قدر خوش آئند اور باکمال ہے کہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا ناقابل یقین تخلیقی بیانیہ اپنے آپ میں ایک ایسا غیر معمولی واقعہ ہے جسے اردو ادب کا شاہکار قرار دیتے والے کابرین اور سنجیدہ قارئین جدید کلاسیک کا درجہ دیتے ہیں۔
نینا عادل 26 دسمبر 83 19 کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ کراچی یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعد انہوں نے وفاقی یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم انگلش کیا۔ ایک نجی تعلیمی ادارے سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی تین بہنوں کے تعاون سے انہوں نے شہر کے نواحی علاقوں میں چند اسکول قائم کیے ہیں جہاں کم اور اوسط آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔
نینا عادل اردو، فارسی، انگریزی اور ہندی کے علاوہ دیگر ہندوستانی زبانوں میں شعر کہتی ہیں۔ ناول، افسانے، مضامین اور بچوں کے لیے کہانیاں لکھنے کے ساتھ ساتھ آپ فیشن ڈیزائنگ، طباخی، رقص اور ڈیجٹل آرٹ سے شغف رکھتی ہیں۔ اردو، فارسی، انگریزی اور دیگر مغربی زبانوں کے ادب سے گہری دلچسپی ہے۔ تاحال فارسی کے سب سے بڑے غزل گو شاعر حافظ شیرازی کے حوالے سے تحقیقی و تخلیقی کام جاری ہے۔
نینا عادل کی کتب
اولین شعری مجموعہ شبد: دلی ایڈیشن اشاعت اول 2018
شبد: لاہور ایکڈیشن 21 20
(ناول) مقدس گناہ 2023
دوسرا شعری مجموعہ: گُل رقصاں 2024
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets