aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاد عظیم آبادی کا شمار اردو کے کلاسیکی شعراء میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے نثر اور نظم میں پچاسوں کتابیں یادگار چھوڑی ہیں ،جن سے ان کی گونا گوں خوبیوں کا علم ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ شاداپنی ذات میں ایک انجمن تھے ۔ انہوں نے اردو شاعری کی بیشتر اصناف میں طبع آزمائی کی ہے لیکن ان کی شخصیت کا اصل جوہر غزلوں ہی میں کھلتا ہے ۔ شاد کا شعری لہجہ منفرد بھی ہے اور موثربھی ۔ ان کی شاعری ایک طرف دبستان لکھنؤ سے کسب فیض کرتی ہے تو دوسری طرف دبستان دہلی کی شعری خصوصیات بھی اپناتی ہے ۔ وہ اگر قدیم شعری لہجے کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں تو اپنے دور کے جدید طرز اظہار سے بھی پوری طرح آشنا ہیں ۔زیر نظر کتاب میں میں شاد عظیم کے فن اور شخصیت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free