راہی کا شمار معروف ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ راہی کے اجداد ایران سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ دہلی سے اعظم گڑھ آگئے یہاں کوٹھیا نامی گاؤں میں آباد ہوئے۔
راہی نے شاعری کے ساتھ ناول، افسانے، ڈرامے اور خاکے بھی لکھے۔ انہوں نے ’ادبی اصناف‘ کے نام سے ایک سہ ماہی ادبی جریدہ بھی نکالا۔ فراق گورکھپوری کی سرپرستی میں ایک ہفت روزہ جریدہ ’اشتراک‘ کے نام سے شائع کیا۔ راہی کی یہ تمام ادبی اور صحافتی کوششیں ترقی پسند نظریات کو عام کرنے پر مبنی تھیں۔
راہی کثیر التصانیف تھے۔ ان کی کچھ کتابوں کے نام یہ ہیں۔ ’کسک‘ ’یہ گیت تمہارے ہیں‘ ’منزل منزل‘ ’خوں بہا‘ ’زیتون کے پیڑ‘ ’شفق کے پھول‘ ’شہر بے خواب‘ ’جلے پیڑ کی چھاؤں‘ (شاعری) ’جھوٹے صنم‘ ’اندھیرا شہر‘ ’اشک سنگ‘ ’زاد سفر‘ (فکشن)
21 ستمبر 2005 کو گورکھپور میں انتقال ہوا۔