aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اپریل1935مںر اردو مرکز لاہور کا علمی، تعلیفا و ادبی مجلہ شاہکار شائع ہوا۔ جس کے ایڈیٹر پروفسر تاجور نجبू آبادی اور جائنٹ ایڈیٹر ن م راشد ایم۔ اے تھے۔ اس کے شذرات مںم ن م راشد نے لکھا تھا کہ’’ہماری خواہش ہے کہ ہم شاہکار کے ذریعہ ایسا ادب اور ایسا فن پیدا کریں جو ہمارے نوجوانوں کی جمالی تشنگی کی تسکنہ کا باعث ہو۔‘‘ مولانا تاجور نجب آبادی نے لکھا تھا کہ’’ حسب ذیل عنوانات شاہکار مںص مستقل ہوں گے ۔ تاریخ ادب اردو، اردو ادب کے اہل طرز، تذکرہ معاصرین، موازنہ: ہر عہد کے حریفانِ کمال کا موازنہ۔ سوالات و جوابات: ہر قسم کے ادبی ، فنی، معاشرتی، اصلاحی مسائل پر بحث ہوگی۔ سنیما: مشاہرم عالم ، تعلی ی ادارات،تعلماست، اصلاحات ،تنویرات۔ بزم تحققب: اردو ادب کے اہم مسائل پر اہل الرائے اور علمائے ادب کی بحث و تمحصے اور ان کے ناطق فصلورں کی اشاعت۔ ‘‘ ’شاہکار‘ مںح اسی نوع کے مضامنے شائع ہوتے رہے اور یہ رسالہ ادبی حلقے مںا بہت مقبول بھی ہوا۔ ڈاکٹر صفہا مشتاق نے اپنے مضمون ’رسالہ شاہکارکا سرسری جائزہ‘ مطبوعہ تحققم نامہ جولائی 2014مںر لکھا ہے۔’’یہ ایک علمی، تعلیی ، فنی اور ادبی رسالہ تھا۔ شاہکار کی معا ری تحریروں نے شائقنا علم و ادب کی تشنگی علم و ادب کو کسی حدتک پورا کرنے کی کوشش کی۔ ‘‘
مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔
مزید