aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب عام معاشیات پر بحث کرتی ہے۔ اسے معاشی کے مارکسی پہلو سے قلم بند کیا گیا ہے۔ سیاسی معاشیات کیا ہوتی ہے؟ سرمایہ داری کے عہد سے پہلے کے معاشی حالات نیز ذرائع پیدا کیا تھے، یہ کتاب ان تمام پہلووٴں کا احاطہ کرتی ہے۔ کتاب دو اجزا میں ہے جنہیں کل سولہ ابواب میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں جہاں سرمایہ دارانہ نظام پر بات کی گئی ہے وہیں دوسرے حصے میں سوشلزم اور کمیونزم جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ پہلے حصے میں جو اہم موضوعات ہیں ان میں سرمایہ دارانہ نظام معیشت جس میں جنس تجارت کی پیداوار، استحصال کرنے والوں کے مختلف گروہ، سامراجیت وغیرہ جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ وہیں دوسرے حصے میں سرمایہ دارانہ نظام معیشت کو رد کرتے ہوئے اس کے مقابلے میں سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظام معیشت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اس کتاب کو انگریزی میں brief political economy کے نام ترجمہ کیا گیا ہے۔