aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاہراہ بھی ترقی پسندوں کا ترجمان تھاجنوری 1949میں ساحر لدھیانوی کی ادارت میں اس کا آغاز ہوا۔ اس میں بھی زیادہ تر ترقی پسندوں کی تخلیقات شائع ہوا کرتی تھیں۔ اس کی ادارت سے سرلا دیوی، مخمور جالندھری، پرکاش پنڈت، فکر تونسوی، وامق جونپوری، ظ۔ انصاری اور محمد یوسف جامعی کی وابستگی رہی ہے۔ پہلے شمارے میں ایڈیٹرس کی حیثیت سے ساحر لدھیانوی اور رام پرکاش اشک کے نام تھے. شاہراہ میں مختلف ادبی اصناف پر مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔ رسالہ میں نئے ادب کے معمار کے تحت ایک اچھا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں لوئی اراگاں اور دیگر عالمی فنکاروں پر مضامین شائع ہوئے۔ شاہراہ نے نوجوان فنکاروں کو بھی متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا اور اردو کے مسائل پر بھی اداریے تحریر کئے گئے۔
مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔
مزید