aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو کانپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔ حسینہ معین نے کراچی یونیورسٹی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔
ادب کی دنیا میں نام روشن کرنے والی حسینہ معین نے پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز بھی جیتا ہے۔ حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔
حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
حسینہ معین کے ساتھ کنول نصیر کے انتقال کی بھی خبر ہے ۔ کنول نصیر پاکستان کی پہلی ٹیلی ویژن پریزنٹر اور اینکر تھیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets