aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمس الرحمن فاروقی ایک معروف نقاد ہیں۔ان کی تنقیدی بصیرت معروضی اور مدلل ہے۔ان کی تنقیدی بصیرت اور مختلف نظریات سےادبی سرمایہ میں بیش بہا اضافہ ہوا ہے۔لیکن اب تک ان کی تنقید کا معروضی اور مفصل مطالعہ نہیں کیاگیاتھا جو ان کی تنقیدی بصیرت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے ۔اسی ضروت کے پیش نظراس کتاب میں شمس الرحمن فاروقی کی تنقیدی تحریروں کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ابتد امیں فاروقی کی تنقیدی کتابوں کا تعار ف پیش کرتے ہوئے مصنف نے ان کی تنقیدی افکار پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔اس کے علاوہ فاروقی کا اسلوب تحریر ، دیگر ناقدین سے ان کی نظریات کا موازنہ ،ادب کے متنوع موضوعات پر فاروقی صاحب کی تنقیدی تحریروں کا مدلل اور معروضی تجزیہ اہمیت کا حامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free