aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمس الرحمٰن فاروقی ایسی نابغہ روزگار شخصیت ہیں ،جن کی علمی و ادبی خدمات ،نظریات ادبی دنیا میں مستند اور معتبر ہیں۔ موصوف ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت ہیں جن کی علمی گفتگو سے اہل ادب ہمیشہ مستفید ہوتے رہے ہیں او ریہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔فاروقی صاحب کے خیالات ،نظریات اور تصورات ہماری ادبی روایت کا اہم حوالہ بن گئے ہیں۔پیش نظر اسی اہم تاریخ ساز شخصیت کی متنوع گفتگو پر مبنی ہے۔اس گفتگو میں اردو زبان و ادب کے نظری تنقید،مختلف مباحث ،اردو زبان کی موجود ہ صورت حال پر فاروقی صاحب کے نظریات،بے لاگ خیالات،اردو زبان و ادب کے تئیں ان کی محبت ،فکر اور نظریہ واضح ہے۔اس کتاب میں محض 12 انٹریو کو شامل کیا گیا ہے۔جو مختلف رسائل اور اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free