aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"بالِ جبریل"اقبال کی دوسری اردو شعری تصنیف تھی، یہ تصنیف پہلی بار 1935ء میں شائع ہوئی تھی،بالِ جبریل اقبال کی شاعری کامنتہا ہے،خواجہ حمید یزدانی نے اس کتاب میں اقبال کے کلام کی تشریح کرتے ہوئے، سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے،تاکہ طلبہ کے لئے آسانی رہے، اس کتاب میں اصل متن"بال جبریل"کے اصل نسخے سے لیا گیا ہے، کلام اقبال کی تشریح کے وقت اگر اسی مضمون کا کوئی دوسرا شعر فارسی یا اردو میں کہا گیا ہے تو اس کو بھی پیش کیا ہے، اشعار میں موجودتلمیحات و شخصیات کے حوالے سے لغت کے تحت تفصیل پیش کی گئی ہے، مشکل الفاظ اور ضرب الامثال کی وضاحت بھی لغت کے تحت کی گئی ہے۔