aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید غزل گو شعرا میں فانی کو کئی اعتبار سے امتیاز حاصل ہے۔انھوں نے ایک طرف اردو غزل کو جذبہ کی شدت اور خیالات کی گہرائی عطا کر اسے نئی بلندیوں سے آشنا کیا تو دوسری طرف ان کے یہاں زبان و بیان کی نزاکتیں اور کلاسکی حسن بھی موجود ہے۔ان کے فلسفیانہ اور صوفیانہ افکار نے شاعری کو مالا مال کیا اور لب ولہجہ نے اردو شاعری کو ایک نئی آواز دی ہے۔ان کاکلام کئی یونیورسٹیوں کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ان کی غزلوں میں فارسی تراکیب اور الفاظ ،فلسفہ ،تصوف اور زندگی کے دوسرے تصورا ت اور مسائل کی جو فروانی ہے اس تک عہد حاضر کے طالب علم کےذہن کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں۔اس کے لیے ان کے کلام کی شرح کی کلید ہونا ضروری ہے۔زیر نظر کتاب فانی کے کلام کی شرح ہے ۔جس کو ڈاکٹر مسز افتخار بیگم صدیقی نے تصنیف کیا ہے۔جس کے مطالعہ سے طلبہ کلام فانی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔