aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر زبور عجم کی شرح ہے جس کو خواجہ حمید یزدانی نے انجام دیا ہے۔ یہ شرح طلبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔ اس لئے غیر ضروری تفصیل سے احتراز کیا گیا ہے۔ در اصل زبور عجم علامہ اقبال کا فارسی کلام کا چوتھا مجموعہ ہے جو پہلی بار 1927 میں شائع ہوا۔اس مجموعے کے بارے میں علامہ کا یہ ارشاد ہے۔ "یہ میری کتاب اہل مشرق کے لئے ہے۔" اس کتاب کا ابتدائی حصہ غزلیات پر مشتمل ہے۔ آخر حصہ میں مثنوی "گلشن راز" کے جواب میں "مثنوی گلشن راز جدید" ہے پھر " بندگی نامہ" کے عنوان سے ایک مثنوی ہے جس میں ذیلی عنوانات کے ساتھ غلامی کی خرابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ "مذہب غلاماں " اور اخیر میں مختصر سی مثنوی "درفن تعمیر مردان آزاد" ہے۔ خواجہ حمید یزدانی نے تمام چیزوں کی مختصرا نہایت عالمانہ تشریح کی ہے۔