aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شعر و حکمت حیدر آباد(جنوری1970) بھی جدیدیت سے متاثر رسالہ تھا۔اس کے مرتبین میں مغنی تبسم اور شہریار تھے۔اختر جہاں کا نام ایڈیٹر اور محتشم نوید کا مینیجنگ ایڈیٹر کی حیثیت سے درج ہوتا تھا۔ شعر و حکمت میں زیادہ تر شاعری کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ شعر و حکمت کی فہرست کا عنوان بڑا خوبصورت تھا۔ ’مافیہ‘ جس میں نظمیں، گیت، غزلیں وغیرہ شائع ہوا کرتی تھیں۔ شعر و حکمت کا ایک خصوصی شمارہ ن۔م راشد نمبر تھا۔ جس میں فکر و فن کے تحت بہت سی اہم تحریریں شامل تھیں۔ ن۔م راشد کی منتخب نظمیں ’افاداتِ راشد‘ اور جدید فارسی شاعری کے عنوان سے ن۔م۔ راشد کی تحریریں بھی شامل تھیں۔ اس رسالے میں ہم عصر شعر و ادب پر مضامین شائع کیے جاتے تھے اور تنوع کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا تھا۔
مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔
مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔
مزید