aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "شعریات اقبال" تبسم کاشمیری کے مقالات کا مجموعہ ہے، جو اقبال کے کلام کی انفرادیت و خصوصیت کو بخوبی عیاں کرتے ہیں، اقبال کی شاعری میں موجود تشبیہات و تمثیلات پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور ان کے حقیقی مفہوم کو واضح کیا گیا ہے، اقبال کی شاعری میں موجود علامتوں کا مفہوم بھی واضح کیا گیا ہے، جس میں جغرافیائی علامتیں، تاریخی علامتیں، مذہبی کرداروں سے متعلق علامتیں بخوبی استعمال ہوئی ہیں، اقبال کی شاعری کے تشکیلی دور اور اس کے موضوعات، امتیازات و رجحانات بیان کئے گئے ہیں، جدید شاعری کی خصوصیات بھی اقبال کے یہاں موجود ہیں، اس پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، پنجابی شعری روایت سے اقبال کو فکری طور پر مربوط قرار دیا گیا ہے، اور اس کی مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں، مسلمانوں کی تہذیبی کلیت کی بربادی اور اس کے اسباب و عوامل بھی اقبال کی شاعری میں موجود ہیں، اس پہلو پر بھی بخوبی روشنی ڈالی گئی ہے، کتاب اہم معلومات پیش کرتی ہے۔