aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق علامہ اقبال کا سب سے معروف مجموعہ "بال جبریل"، اقبال کے بلند افکار و نظریات اور شعری محاسن کا نادر نمونہ ہے۔ پیش نظر اقبال کے اسی مجموعہ کلام کے مطالعاتی جائزے پر مبنی تصنیف" شعریات بال جبریل" ہے۔ جس کے مصنف ڈاکٹر توقیر احمد خاں ہیں۔جس میں مصنف نے بال جبریل میں شامل کلام اقبال کا فکری و فنی مطالعہ عرق ریزی سے کیا ہے۔ ابتدا میں پیکر تراشی، پیکر تراشی کے اقسام ،کلام اقبال میں پیکر تراشی کی اہمیت اور استعمال پر مدلل اور تفصیلی گفتگو ہے۔اس کے بعد مصنف نے بال جبرئیل کے عنوان ، بال جبریل کی زبان ،اسلوب ، غزلیں ، رباعیات ، فکر و فلسفہ اور اقبال کے رنگ تغزل کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔مجموعی طور پر یہ کتاب بال جبریل کے شعری محاسن اور اقبال کی فنی اور تخلیقی صلاحیتیوں کو اجاگر کرتی اہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free