aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں متعدد صوفی سلاسل ہیں جن میں سے ایک سلسلہ چشتیہ ہے جس کو ہندوستان میں بہت ترقی حاصل ہوئی ۔ اگرچہ اس سلسلہ کی داغ بیل شیخ ابو اسحق شامی نے 940 میں رکھی تھی ۔ لیکن اس کو پروان چڑھانے اور پھیلانے میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ، خواجہ عثمان ہارونی ، خواجہ بندہ نواز قطب الدین بختیاری اور فرید الدین گنج شکر کا ہاتھ رہا جن کی محنت اور کوششوں سے یہ سلسلہ ہندوستان کا سب سے معروف سلسلہ بنا۔ انہیں میں سے ایک خواجہ گنج شکر صاحب ہیں جن کے شلوک اس کتاب میں درج کئے گئے ہیں۔ بابا فرید کے شلوک میں اخلاق و تصوف کے موضوعات اور زندگی میں چھپی ہوئی بصیرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ پنجابی زبان میں ہوتے ہیں، اس لئے شلوکوں کی تفہیم کو ممکن بنانے کے لئے ان کی آسان اردو میں تشریح بھی کردی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets