aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا نعیم صدیقی بیک وقت سیرت نگار، ادیب، شاعر، افسانہ نویس، محقق، صحافی، دانشور، مقرر اور مربی کی خوبیوں اور صلاحیتوں سے مالامال تھے۔انھوں نے اپنی زندگی جماعت اسلامی اور خصوصاً اسلامی ادب کے لیے وقف کرد ی تھی۔انھوں نے حلقۂ ادبِ اسلامی کی بنیاد رکھی، جس کے پرچم تلے نعیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں نے شعر و ادب کا ایک قیمتی خزانہ اردو ادب کے سپرد کیا۔ سیرت و سوانح، افسانے، ڈرامے، خاکے، سفرنامے، تحقیقی و تنقیدی ادب، تاریخ، معاشیات اور تعلیم کے حوالے سے خدمات انجام دیں ۔زیر نظر کتاب ، "شعلہ خیال"مولانا نعیم صدیقی کا شعری مجموعہ ہے، جو کہ اسیری کے زمانے میں لکھا گیا تھا ۔ چونکہ تحریکِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں مولانا نعیم صدیقی کو 28 مارچ 1953ء کو 53 ہفتوں کے لیے پابندِ سلاسل رکھا گیا۔ اس مجموعہ کی متعدد نظمیں اسی دور کی یادگار ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free