aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محسن اسرار کا تعلق کراچی سے ہے جنہوں نے بحیثیت غزل گو اپنا شعری سفر 70 کی دہائی میں شروع کیا۔ دھیمے لہجے اپنے شعری اظہار کے لیے جانے جانے والے محسن نے اپنے اس مجموعے میں بھرپور تخلیقی توانائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ اپنے اس سفر میں اور کم و بیش تیس سالوں کی شعری ریاضت کے باوجود انہوں نے اجنبیت کے سائے میں ہی زندگی گزاری۔ جہاں تک ان کے اس شعری مجموعے کا سوال ہے تو اسے پڑھ کر قاری پر یہ تاثر مرتب ہوتا ہے کہ ان کے یہاں روایت کا علو تو ہے ہی ساتھ ہی تازگی کا دامن بھی ان کے ہاتھ سے چھوٹا نہیں ہے۔ ان کے یہاں موضوعات کا تنوع کچھ ایسے پیرائے میں ہوا ہے کہ ان کے ذریعے استعمال کیے جانے استعارات و تلازمات ایک بالکل نئے قالب میں ڈھل گئے ہیں اور یوں ان کی شاعری معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں صورت میں ابھری ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free