aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ثروت النسا، افسانہ وناول نگار اور محقق و نقاد ہیں۔ نواب ٹونک کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد ثروت علی خان بھی علم و ادب میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ثروت نے اردو میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی، میرا کالج، اودے پور شعبۂ اردو میں ایسیوسیٹ پروفیسر تھیں۔ اپنے تدریسی فرائض کے علاوہ اردو کی ترویج کے لئے دیہاتوں میں مفت کورس شروع کئےاور خود وہاں جاکر پڑھایا۔ اس کے علاوہ اودے پور کے ثقافتی حلقوں میں بھی سرگرم عمل رہتی ہیں۔
تصانیف: ذروں کی حرارت 2004، افسانوی مجموعہ: ’اندھیرا پگ‘ ناول 2005، دوسرا ایڈیشن 2008، میرا’شخصیت اور فن‘ (اس کی ڈاکومینٹری بھی بنی ہے اور اے ایم یو میں ایم اے فائنل کے کورس میں شامل ہے)، شورش فکر، نقد ثروت (تنقید)، محبت کا طلسمی افسانہ( ترجمہ ہندی سے اردو)، ناول ’کڑوے کریلے‘ 2020۔ اس کے علاوی سمیناروں اور رسائل کے لئے تحقیقی اور تنقیدی مضامین لکھتی رہتی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets