aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سی حرفی" مختار صدیقی کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ مختار صدیقی کی زندگی میں ہی 1963 میں منظر عام پر آیا تھا۔ "سی حرفی" ایک پنجابی صنف سخن ہے، اس میں حروف ابجد کی ترتیب سے تیس سے زیادہ قطعات لکھے جاتے ہیں اس میں اخلاقی ، مذہبی اور صوفیانہ خیالات کو موضوع بنایا جاتا ہے، لیکن اس کے علاوہ دوسرے موضوعات زندگی کو بھی یہ اپنے اندر سمونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس مجموعہ کا آغا حمد ، نعت ، منقبت امیر علیہ السلام ، منقبت سید الشہداء کے عنوان سے قطعات کی ہیئت میں ہوتا ہے۔ حرف ابجد کے اعتبار سے منطقی ترتیب "آ" سے شروع ہوتی ہے اور حرف"آ" کے ذیل میں مختلف عنوانات قائم کر کے ان میں ایک مخفی ربط اور تسلسل قائم رکھا گیا ہے۔ اس مجموعہ میں ہیئت ، تکنیک یا لفظ کا گنجلک پن نظر نہیں آتا بلکہ سادہ سے انداز بیان میں فلسفے کی عمیق تہیں کھلتی چلی جاتی ہیں۔ اس مجموعہ میں مختار صدیقی کا فن پورے عروج پر ہے، اس میں خیالات کا سلسلہ ایک رو میں بہتا ہوا نظر آتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets