aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام فرید الدین اور تخلص جاوید تھا۔ ۱۸؍اپریل ۱۹۲۷ء کو سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہم راہ کراچی آبسے۔ ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور تدریس کے پیشے سے وابستہ ہوگئے۔طالب علمی کے زمانے سے انھیں شاعری سے ایک والہانہ مناسبت رہی ہے۔ خرابئ صحت اور پیسے کی کمی کے باعث بہت پریشان رہے۔۲۷؍دسمبر ۱۹۷۷ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کے شعری مجموعہ کا نام’’سلسلہ تکلم کا‘‘ ہے جو ان کی وفات کے بعد ان کے قدر دانوں اور پرستاروں کی بدولت شائع ہوا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:202
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets