aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں چند کتابیں ایسی تصنیف ہوئی ہیں جن کا نام کچھ اس طرسے ہوتا ہے پنجاب میں اردو ، دکن میں اردو، بنگال میں اردو ، گجرات میں اردواور بلوچستان میں اردو وغیرہ ۔ اسی نوعیت کی یہ کتاب ’’ سندھ میں اردو ‘‘ ہے ۔ دیگر کتابوں کی طرح اس میں بھی علاقائی طور اردو زبان و ادب کی روداد کو پیش کیا گیا ہے۔ اردو کے معاملے میں تو سندھ مختلف فیہ رہا ہے کیونکہ مسلمانوں کی آمد پہلے سندھ رہی پھر باقی ہندو ستان ۔ محمد بن قاسم کے بعد ایک عہد تک سندھ کی سرکاری زبان عربی رہی، پھر دیگر مسلمان بادشاہوں کے زمانے میں فارسی ۔ اس طریقے سے کہا جاتا رہا ہے کہ اردو زبان کا کچا مال سندھ میں تیار ہوچکا تھا جبکہ دلی ونواح دلی میں یہ زبان تیار ہوتی ہے ۔ خیر ! اس کتاب میں مصنفہ نے شروع میں سندھ کے تاریخی، تہذیبی و لسانی پس منظر کو بیان کیاہے ۔ پھر سندھ میں اردو کے سرپرست خانوادوں کا ذکر ہے ۔ سندھ میں اردو کے علمی و ادبی ذخائر و رسائل ، پاکستان کے قیام سے پہلے اردو شاعری و نثر کی تاریخ، پھر قیام پاکستان کے بعد سندھ میں اردو کی صورت حال کا ذکر ہے ۔