aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سپاہی بہادر" ایک تاریخی کتاب ہے۔جس میں سن 1857 ء پہلی جنگ آزادی میں بھوپال کے حصہ کو پیش کیا گیا ہے۔ہندوستان کی تاریخ میں 1857 کو پہلی جنگ آزادی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ اسی جدو جہد کو انگریزوں نے "غدر" کا نام دیا تھا۔اور جتنی بھی تاریخیں لکھی گئی اس میں اصل واقعات کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔جبکہ حقیقت میں یہ ہندوستانیوں کی پہلی جدوجہد آزادی تھی،جو ملک کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ سامنے آئی تھی۔ زیرنظر کتاب میں مصنف نے مجاہدین بھوپال کے کارناموں کو پیش کیا ہے۔ ہندوستان کی جدو جہد آزادی میں "سپاہی بہادر"ایک چھوٹی سی کہانی ہے لیکن ایسی ہی چھوی چھوٹی کہانیوں نےآزادی ء ہند کی داستان رقم کی ہے۔اس طرح مصنف نے بھوپال کی آزادی کے متوالوں کو عمدہ خراج عقیدت پیش کی ہے۔