aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سرسیداحمدخاں برصغیرمیں مسلم نشاۃ ثانیہ کے بہت بڑےعلمبردارتھے۔انھوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیداکرنے کے لیے تحریر،تقریر اور صحافت کا سہارا لیا۔ان کی تحریک ''سرسید تحریک'' کے نام سے ملی خدمات کے لیے معروف ہے۔اس کتاب میں ثریا جبین نےسرسید کی علمی،ادبی،سیاسی اور مذہبی خدمات کو پیش کیا ہے۔اس کتاب میں سرسید کی سوانح سے لے کر ان کی مذہبی،سیاسی، سماجی فکربھی موجود ہے۔سرسید ایک جیدعالم،اعلیٰ دماغ مفکر،مصلح قوم اور معلم اخلاق تھے۔جن کے علمی،ادبی،سیاسی سرگرمیوں کا دائرہ بہت وسیع تھا۔یہ کتاب چارابواب پرمشتمل ہے۔پہلاباب مذہب،دوسرا باب تاریخ،تیسرا باب زبان وادب اور چوتھا باب سیاست پر مبنی ہے۔سرسید کی خدمات کا احاطہ کرتی یہ کتاب کسی دستاویز سے کم نہیں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets