aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سر سید احمد خان کا شمار ہندوستان کی ان معتبر اور عظیم شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے تعلیم ، سیاست ، مذہب ، ادب ، معاشرت ، صحافت وغیرہ میں بڑے بڑے کار نامے انجام دے کر ہماری تاریخ میں لافانی نقش قدم چھوڑے اور زندگی کے ہر شعبۂ جات میں ہماری رہنمائی اور رہبری کی ہے۔سر سیداحمدخاں نے صرف ناصح مشفق کا رول اد انہیں کیا بلکہ ایک مصلح کی حیثیت سے انھوں نے عملی اقدامات کیے اور قوم کی ہلاکت و فلاکت کو دور کرنے کے لئے اسباب و وسائل فراہم کئے۔سر سید کا پسندیدہ موضوع مذہب اسلام تھا اور اس سلسلے میں سب سے اہم کام اور آخری تصنیف ’’ تفسیر قرآن ،‘ ہے۔ اس میں ان کے عقائد اور ان کا فکر انداز نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے۔سر سید نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے کئی رسالوں سے بھی خوب کام لیا ان رسالوں میں ’’ تہذیب الاخلاق‘‘ سب سے زیادہ کار آمد ثابت ہوا ،زیر نظر کتاب "سر سدی احمد خان :ایک مفکر اسلام"فرح جاوید کی تصنیف ہے ، اس کتاب میں انھوں سر سید کے عہد تک کی نثر کا جائزہ ،سر سید کی علمی و ادبی ، مذہبی خدمات کا جائزہ لیا گیا لیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ سر سید کے اسلوب بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free