aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس وقت آپ جس کتاب کا مطالعہ کر رہے ہیں یہ اس کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ اس میں سرسید کے تمام کارناموں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان میں بعض پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور بعض جگہ اختصار سے کام لیا گیا ہے۔ خاص طور پر جدید تعلیم کا فروغ جس پر سر سید کا زیادہ زور تھا پر مفصل گفتگو ہوئی ہے ۔ نیز ان کی تحریک کے سلسلے میں تمام اہم باتوں کو سمیٹنے کی سعی ہوئی ہے لیکن ہر جگہ غیر ضروری مباحث سے بچا گیا ہے۔ کتاب میں پس منظر سمیت کل گیارہ عنوانات ہیں ۔ ان گیارہ عنوانات میں ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر وفات تک اور پھر "سرسید کا کارواں " عنوان کے تحت ان کے رفقاء کا مختصر تعارف اور ان کی سرگرمیاں بتائی گئی ہیں اور آخر میں سر سید کی خدمت میں خراج عقیدت کے چند صفحات پیش کرکے کتاب کا اتمام کردیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free