aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سرسیدکے فکری زاوئیے "ڈاکٹرنفیس بانو کے تحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ڈاکٹرنفیس بانووسنت راؤ گرلز کالج وارانسی میں اردو کی ریڈر اور صدر شعبہ ہیں۔ مجموعے کے یہ مضامین مختلف سیمینارز میں نفیس بانو نے پیش کئے ہیں اور علی گڈھ سے شائع ہونے والے موقر جریدے فکر و نظر میں شائع بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تہذیب الاخلاق اور بھوپال سے شائع ہونے والے رسائل فکر و آگہی اور ندیم میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر نفیس بانو کا نقطہ نظر بہت واضح اور مدلل ہوتا ہے اور اس لئے ان کا استدلالی انداز قاری کو متاثر کرتا ہے اورجیسا کہ ڈاکٹرنورالحسن نقوی صاحب نے لکھا ہے:’’یہ بھی سرسید کاہی فیض ہے کہ ان کی تحریروں میں سرسید کے استدلالی اسلوب کی جھلک نظر آتی ہے۔‘‘ ڈاکٹرنفیس بانو نے بعض متنازعہ فیہ شخصیات کے اختلافی مسائل کو بہت آسانی سے حل کیا ہے اور ان کی حمایت میں حکمت اور مدلل انداز سے لکھا ہے۔ نواب سلطان جہاں بیگم اورپرنسپل تھیوڈور بیک زیر نظر مجموعے کے بہت اہم اور قابل قدر مضامین ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets