aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سرسید کی ادبی خدمات اور ہندوستان کی نشاۃ ثانیہ" ڈاکٹر قدسیہ خاتون کی تصنیف ہے، اس کتاب میں سرسید کے دور سے پہلے کے سیاسی سماجی اور اقتصادی مسائل پر گفتگو کی گئی ہے، 1857کے سنگین حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے، انیسویں صدی میں ہندوستان کی حالت کا نقشہ کھینچا گیا ہے، اور تہذیبی تبدیلی کے اسباب و علل پر روشنی ڈالی گئی، مسلمانوں کی تکلیف دہ صورت حال کو بیان کیا گیا ہے، سرسید کی شخصیت حیات و خدمت اور افکار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے، ان کے زمانے کے مسائل کو بھی بیان کیا گیا ہے، سرسید تحریک کی خدمات اور اس کے ثمرات و نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے، سرسید کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے، کتاب سرسید کے عہد اور سرسید کی خدمات سے بخوبی واقف کراتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free