aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
صراط مستقیم اپنی نوعیت کی ایک الگ کتاب ہے، اس کتاب میں قمر آستان خان نے مولانا ابوالکلام آزاد کی مایہ ناز تفسیر ترجمان القرآن کی پہلی جلد میں شامل سورہ فاتحہ کے اس حصہ پر بحث کی ہے جس حصے میں مولانا آزاد نے سچ کی اجارہ اداری سے متعلق صراط مستقیم کے تحت تفصیلی بحث کی ہے، اس کے بعد صرط مستقیم کے تحت مولانا ابوالکلام آزاد کی بحث پر مولانا ابراہیم سیالکوٹی کی جانب سے کی گئی تردید کو پیش کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ مولانا آزاد سے اختلاف کرتے ہوئے غلام حمدانی کا لکھا ہو وہ مقالہ جو معارف کے جنوری 1933 کے شمارہ میں شائع ہوا تھا اس کو جگہ دی دگئی ہے، مزید غلام احمد پرویز کے رد اور مولانا آزاد کی حمایت میں مولانا ریاست عللی ندوی کی وہ تحریر بھی شامل کی گئی جو معارف مارچ 1933 میں شائع ہوئی تھی، اس کے علاوہ اس کتاب میں غلام رسول مہر کا وہ حاشیہ جو انھوں نے آزاد کے خطوط پر لکھا تھا شامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets