aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احمد جمال پاشا ہندو پاک میں اردو کے مزاح نگاروں میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اردو کے طنزیہ اور مزاحیہ ادب میں قابل قدر اضافے کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب ان کے طنزیہ ادبی شوق کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ ان کی تحریر میں یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ طنز بھی کرتے ہیں اور سننے والے کو ہتک نفس اور رسوائی کا احساس بھی نہیں ہونے دیتے۔ اس مجموعے میں اکتیس مضامین شامل کیے گئے ہیں ۔اگر مقدمے کو شامل کرلیں جو کہ طنزیہ انداز میں ہی لکھا گیا ہے تو کل بتیس مضامین ہوتے ہیں جن میں زبان وبیان کی شکستگی کا احساس ہوتا ہے۔ البتہ جب تک قرائت جاری رہتی ہے ہونٹوں پر خفیف مسکراہٹ بکھری رہتی ہے۔ یہ مصنف کی تحریر کا کمال ہے۔