by Mohammad Bin Mubarak Alavi Kirmani
siyar-ul-auliya
Urdu Translation
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Urdu Translation
اولیا ء اللہ نے تزکیہ قلب ، سکون ،مشاہدہ اور باطنی اسرار کے لیے کتابیں تصنیف کی ہیں۔تصوف کے موضوع پر کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ان کتابوں کو تصنیف کرنے کا مقصد یہی تھا کہ صوفیائے اکرام ان کتابوں کے ذریعہ عوام الناس کو اتباع کتاب و سنت کی تلقین کرتے۔اس کے علاوہ امن ،عدم تشدد ،محبت ،و بھائی چارگی کا درس بھی دیتے۔"سیر الاولیاء "بھی اسی مقصد کے تحت تحریر کردہ کتاب ہے ۔جوچشتیہ سلسلے کی مشہور ترین اور فارسی کی قدیم کتابوں میں سے ایک ہے۔جو سلسلہ ء چشتیہ کے مشہور بزرگ سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ کے زمانہ میں تحریر کی گئی تھی۔جس کے مصنف اپنے زمانے کے مشہور بزرگ اور خاندانی طور پر حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سے نسبت رکھنے والے حضرت سید مبارک علوی المعروف بہ حضرت امیر خوردکرمانی ؒ ہیں۔اس کتاب کا موضوع انبیاء اکرام سے لے کر اس زمانے کے صوفیوں تک کا ہے۔انداز و ترتیب دلچسپ ،موزوں اوردلنشین ہے۔اس کتاب کے کئی قلمی نسخے متواتر لکھے جاچکے ہیں۔پیش نظر اسی فارسی کتاب کااردو ترجمہ ہے جس حضرت مولانا اعجاز الحق قاسمی صاحب نے کیا ہے۔یہ کتاب عوام الناس میں بے حد مقبول ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free