aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب سیاسیات کے بنیادی اصولوں سے معاملہ کرتی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ سیاسی نظریات مارکسی زاویے سے لکھے گئے ہیں۔ نصابی نوعیت کی یہ کتاب مارکسی سیاسی نظریات کو سمجھنے میں بہت معاون ہے۔ کتاب کل سات ابواب میں ہے جس میں انسانی سماج کا ارتقا، تاریخ میں عوام کی سرگرمی، مزدوروں کو کس قسم کی پارٹی کی ضرورت ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی تشکیل کن افراد سے مل کر ہوئی ہے۔ کمیونسٹوں سے پارٹی کس طرح کے مطالبات کرتی ہے۔سوویت سماج کا تاریخی راستہ کیسا ہے۔ ایک ترقی یافتہ سوشلسٹ سماج کی معیشت کس طرح کی ہونی چاہیے۔سوویت یونین کا معاشرتی ارتقا کیسا ہونا چاہیے۔ یہ وہ اہم موضوعات ہیں جو اس کتاب میں زیر بحث لائے گئے ہیں۔اصلاً یہ کتاب مارکسی اور لیننی نظریات کا امتزاج ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free