aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
روس کی تاریخ میں اکتوبر انقلاب کی خاص اہمیت ہے۔ یہی وہ انقلاب تھا جس نے زمام سرمایہ داروں اور زمینداروں سے نکال کر محنت کش، عوام، کسان اور سوویتوں کے ہاتھ میں دے دی۔ زیر نظر کتاب انہیں پہلووٴں سے معاملہ کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس اشتراکی روس کا سیاسی طرز حکومت اور ماڈل کیسا ہونا چاہیے۔ کتاب کل ساتھ اہم موضوعات پر مشتمل ہے جس میں اشتراکی ریاست، سوویت اشتراکی جمہوریتوں کی یونین، اشتراکی جمہوریتوں میں ریاستہ اقتدار اور ریاستی نظم و نسق کے اعلی ادارے، سوویت ریاستی اقتدار کے مقامی ادارے نیز اس کے ہادی و رہنما جیسے اہم موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ کسی قاری کو اگر روس کے سیاسی ماڈل کو سرسری طور پر سمجھنا ہو تو یہ کتاب بہت مفید ہے۔