aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سوشلزم کو ایک زمانے تک قومی ترقی کی علامت سمجھا گیا اور اسے اس قدر فروغ ملا کہ وسط مشرقی خطہ اور بر صغیر ہندوستان تک میں اس کی جلوہ گری صاف طور پر جھلکتی تھی۔ یہ بھی ایک سچائی ہے کہ کوئی نیا ضابطہ بہت تیزی سے یا تو پروان چڑھتا ہے یا پھر اسے لوگ قبول کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ مگر سوشلٹ نظام کو بہت تیزی سے فروغ ملا، یہاں تک کہ ہندوستانی قلم کاروں نے بھی اسے بہت آگے بڑھ کر ہاتھوں ہاتھ لیا۔ یقیناً اس دور میں نئی بیداری کے ساتھ نئی ترقیاں بھی ظہور پذیر ہوئیں، تاہم پھر سے جمہوریت کے فلسفے نے سب کو اپنے حصار میں لے لیا