aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ایک ایسے مصنف کی ہے جسے دنیا ایک جغرافیہ داں بھی کہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے ایک جغرافیہ داں کی ہی حیثیت سے پورے ملک کا سفر کیا۔ اس کتاب میں قراقوم کی تپتی ہوئی ریت سے بحر آرکٹک میں بہتی ہوئی برفانی چٹانیں، بحر بالٹک کے صنوبر کے درختوں سے ڈھکے ہوئے ساحلوں پر، سمندر اور بحر الکاہل تک سب موجود ہے۔ اس جغرافیہ داں نے ان تمام مذکورہ جگہوں پر وقت گزارا۔ یہ اس دور کی بات ہے جب روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوا کرتا تھا۔ کتاب کے دو حصے ہیں؛ مغرب سے مشرق، شمال سے جنوب۔ پہلے میں دریائے وولگا، قزاخستان اور سائبیریا وغیرہ موجود ہیں تو دوسرے میں آرکٹک، لینن گراد، قفقاز اور وسط ایشیا کے ریگستان، نخلستان اور پہاڑ وغیرہ موجود ہیں۔کتاب تصویر نما تحریروں کا بہترین مرقع ہے۔کتاب کا انگریزی ترجمہ discovering the soviet union کے نام کیا گیا ہے۔